اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.سرچ آپریشنز تھانہ بسال کے ایریا میں ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوئے.جس میں پولیس کی نفری نے شرکت کی.سرچ آپریشن تھانہ بسال کےعلاقہ گاوں پنڈ سلطانی میں کیا گیا.سرچ آپریشن میں 13گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 41مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
Saturday, September 26, 2020