اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ انجرا ء کی ٹیم نے منشیات فروش سلیم خان ولد محرم خان سکنہ جنڈ سے 2100گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ملزمہ(ش)سکنہ چارسدہ سے 1100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 58/20بجرم 365/324/341/34ت پ اور مقدمہ نمبر 59/20بجرم 324/353/186/34ت پ میں مجرم اشتہاری خاور شہزاد ولد نور محمد کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
Saturday, September 26, 2020