اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.سرچ آپریشن تھانہ انجراء کے ایریا میں ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا.جس میں پولیس کی نفری نے شرکت کی.سرچ آپریشن تھانہ انجراء کےعلاقہ گاوں دکھنیر میں کیا گیا.سرچ آپریشن میں 20گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 40مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
  
Monday, September 28, 2020