ڈی پی ا و آفس اٹک میں اٹک پولیس کے افسران کے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں امتیازی نمبروں سے پاس ہونے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلعات و تعلقات عامہ
ڈی پی ا و آفس اٹک میں اٹک پولیس کے افسران کے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں امتیازی نمبروں سے پاس ہونے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے بچوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر بچوں کے والد بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس اٹک میں اٹک پولیس کے افسران کے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں امتیازی نمبر سے پاس ہونے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے امتیازی نمبر لینے والے بچوں کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ پولیس جیسے مصروف محکمے میں رہتے ہو ئے بھی اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت پر اپنی بھر پور توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے بچوں کو آئندہ بھی محنت کی تلقین کی اور انکی حوصلہ افزائی کے لیے شیلڈز تقسیم کیں۔
ترجما ن اٹک پولیس
 
    
 
   
 
   
   
Tuesday, September 29, 2020