محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعا ت و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری07ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 9کلو چرس برآمد،شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 30لیٹرشراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص ذیشان محمود میر ولد محمد حسین میر سکنہ دارالسلام کالونی اٹک شہر سے 1250گرام چرس ملزم رحمت اللہ ولد تاج ور خان قوم پٹھان ساکن مولا بھائی والی گلی ستار چوک اٹک شہر سے 1075 گرام چرس گردہ برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص احسن علی ولد جرار حسین قوم اعوان ساکن بھون مریڑ تحصیل کلر کہار ضلع شکوال سے 2200 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص امجد خان ولد جبار خان قوم پٹھان ساکن محلہ حکیم آباد فورملی تحصیل حضرو سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص ندیم احمد ولد آدم خان قوم پٹھان سکنہ نزد گلزار مدینہ مسجد محلہ احمد نگر جنڈ سے 2300 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص ظہیر خان ولد محمد حنیف قوم اعوان ساکن محلہ پٹھاناں والا مرزا تحصیل و ضلع اٹک سے 15لیٹر دیسی شراب،ملزم ظہیر خان ولد محمد حنیف ساکن مرزا اٹک سے 15لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
ترجمان اٹک پولیس
