اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.سرچ آپریشن تھانہ باہتر کے ایریا میں ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا.جس میں پولیس کی نفری نے شرکت کی.سرچ آپریشن تھانہ باہتر کےعلاقہ باہتر میں کیا گیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس