اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈاؤن جاری 02گرفتار

محکمہ پولیس  ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈاؤن جاری 02گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1180گرام چرس برآمد اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01عدد پسٹل 30بور معہ روند قبضہ میں لیے تفصیلات کے مطابق تھانہ انجراء کی ٹیم نے منشیات فروش عمر فاروق ولد فروز خان ساکن تحصیل جنڈ سے 1180 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ جنڈ کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 171/18بجرم 395/412ت پ میں کیٹگری اے کا مجرم اشتہاری اخلاق احمد ولد محمد اشرف سکنہ ایبٹ آباد سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس