محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا ڈی سی اٹک علی عنان قمر اور ریسکیو1122کے اہلکاران کے ہمراہ (National Disaster Awareness Day) کے موقع پرسانحات کے شہیدوں کو خراج عقیدت ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ (National Disaster Awareness Day)کے موقع پر آگاہی واک کی جس کا مقصد سانحات کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ریسکیو آفات و سانحات میں ہونے والے ناقابل تلافی نقصانات پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اورسانحات کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
ترجمان اٹک پولیس
