محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 10.10.2020
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی شہید کانسٹیبل امیر افضل کی بیٹی کی شادی میں شرکت،جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پولیس کی طرف سے محبت و عقیدت میں لپٹے تحائف پیش کیے۔
شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کے خاندانوں کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں سے ہے۔ڈی پی او اٹک
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے شہید کانسٹیبل امیر افضل کی بیٹی کی شادی جو کہ گاؤں دھریک باہتر میں ہو رہی تھی میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ان کے ساتھ DSP/SDPOفتح جنگ سید ذوالفقارعلی گیلانی،انچارج ویلفئیر برانچ ڈی پی او آفس اٹک آفتاب شاہ بخاری،ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد منیر اور ایس ایچ او تھانہ باہتر سید مظہر حسین شاہ بھی موجود تھے۔ڈی پی او اٹک نے نو بیاہتا جوڑے کو اٹک پولیس کی طرف سے عقیدت و محبت میں لپٹے تحائف پیش کیے انہوں نے شہید کانسٹیبل کی بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھا اور انہیں بتایا کہ وہ ان کی بیٹیوں کی طرح ہے اور اٹک پولیس اپنے تمام شہداء کے خاندانوں کو اپنے خاندان کی طرح عزیز سمجھتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور آج ہم اپنی شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پرامن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
ترجمان اٹک پولیس


