ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے میٹنگ کا انعقاد،

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ12.10.2020
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے میٹنگ کا انعقاد،
اٹک شہر اورگرد و نواح میں پکٹس،سنیپ چیکنگ،موثر پیٹرولنگ اور کرایہ داران کی ویریفیکیشن کے لیے سپیشل ٹیمز کے قیام کے احکامات جاری کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ASP ڈاکٹر عمارہ شیرازی،ایس ڈی پی او حسن ابدال سرکل DSPراجہ فیاض الحق نعیم، ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک،ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک،ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد،انچاج ایلیٹ فورس اٹک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او اٹک نے فوری طور پر اٹک شہر اور اس کے گرد ونواح کو ہر طرف سے کور کرنے کے لیے فوری طور پر6اضافی پکٹس قائم کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو یہ واضح کیا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔شہر میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کو بھی یقینی بنانے اور ذمہ دار افسران کو یہ ٹاسک سونپنے کے احکامات جاری کیے گئے،ڈی پی او اٹک کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور وہ خود سرپرائز چیکنگ کیا کریں گے اس سلسلہ میں ذرہ برابر بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید برآں یہ کہ اٹک شہر اور گرد و نواح میں موجود تمام کرایہ داران کو بھی چیک کرنے کے لیے سپیشل ٹیمز تشکیل دی گئیں۔شہر میں مختلف مقامات پر پولیس کمانڈوز کوبھی تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ کل ہونے والے اندو ہناک قتل کے سلسلہ میں متعلقہ افسران سے بریفنگ لی گئی۔ڈی پی او اٹک نے مقدمہ میں اہم پیش رفت کے بعد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیں گے اور اٹک پولیس اس سلسلہ میں تمام اقدامات کر رہی ہے۔
ترجمان اٹک پولیس