ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے خصوصی احکامات پر اٹک کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر چھ اضافی پکٹس لگائی گئی ہیں اور تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔شہر کے اندر مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔اٹک پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس

