محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی تمام سرکلزکے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹٹیگیشن(HIU) یونٹس کے ساتھ کرائم میٹنگ۔کرائم میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم بالخصوص سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی اوراس کے علاوہ چوری،راہزنی وغیر ہ کو میرٹ پریکسو کرنے، ملزمان کی گرفتاری اور مجرمان اشتہاریوں کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن(HIU)یونٹ کے انچارجز نے شرکت کی جس میں ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت تمام فیلڈ افسران اور انچارجز کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور جرائم کی شرح، پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور کییٹگری اے کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ڈی پی او اٹک نے ضلع بھرمیں تمام گینگزکو15دن کے اندر گرفتار کر نے کا حکم دیا۔علاوہ ازیں ڈی پی او اٹک نے آیت اللہ کو قتل کرنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پکٹس لگا کر گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا جا رہا ہے اٹک پولیس دن رات ضلع کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

