ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال سب انسپکٹر نیاز احمد کو تمام ایس ایچ اوز میں سب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر ایس ایچ او آف دی منتھ کا ٹائٹل دیا ہے۔اس سے پچھلے مہینے بھی سب انسپکٹر نیاز احمد اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ ایس ایچ او آف دی منتھ رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی اٹک کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور سب سے اچھی کارکردگی دکھانے والے آفیسر آف دی منتھ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس