ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ڈی پی او آفس اٹک میں امن کمیٹی کے ممبران،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک ملک اسرار اور صدر انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان سے ملاقات کی

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ڈی پی او آفس اٹک میں امن کمیٹی کے ممبران،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک ملک اسرار اور صدر انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور تمام ایس ڈی پی اوز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امن کمیٹی کے ممبران سے بات کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں امن کمیٹی کا انتہائی اہم کردار ہے اور موجودہ حالات میں پاکستان کسی بھی قسم کی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا اس سلسلے میں امن کمیٹی کے ممبران کا انتہائی اہم کردار ہے۔اس موقع پر علماء کرام نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو اٹک میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے پر سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام مسالک کے علماء پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھنے میں اپنا کردقر ادا کرتے رہیں گے۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اٹک ملک اسرار نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو امن عامہ کے قیام میں وکلاء برادری کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔صدر انجمن تاجران اٹک نے اٹک میں سٹریٹ کرائم کے خلاف اٹک پولیس کوششوں کو سراہا اور اپنی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ترجمان اٹک پولیس