ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا اٹک کا دورہ میڈیا نمائندگان سے ملاقات

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا اٹک کا دورہ میڈیا نمائندگان سے ملاقات اور سنگین مقدمات کے مدعیان اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کے بارے میں ڈسکس کیا اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے اٹک دورے کے دوران ایس ڈی پی او آفس اٹک میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور پبلک ریلیشنز آفیسر اٹک طاہر اقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔آر پی او راولپنڈی عمران احمر کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرے کی کان اور انکھ ہے۔پولیس اور میڈیا دونوں معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی فضاء کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔میڈیا کا کام معاشرے کے ناسوروں کو بے نقاب کرنا ہے اور پولیس بھی جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے اور مظلوم کو انصاف دینے کی ذمہ دار ہے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان نے اٹک پولیس کی بہترین کاکردگی پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور انکی ٹیم کو سراہا۔بعد ازاں آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے ڈی پی او آفس اٹک میں سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی اور موقع پر تفتیشی افسران کو تمام مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ترجمان اٹک پولیس