ڈی پی او آفس اٹک میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا ڈی پی او آفس اٹک میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی انکے ہمراہ موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ڈی پی او آفس اٹک میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔آر پی او راولپنڈی نے تمام پولیس افسران کو میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مخلوک خدا کی دادرسی ایک مقدس فریضہ ہے اور تمام پولیس افسران مکمل ایمانداری اور جانفشانی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔
ترجمان اٹک پولیس