ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر اٹک دورے کے دوران ماڈل پولیس سٹیشن اٹک اور ایس ڈی پی صدر اٹک آفس کی انسپکشن کی

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر اٹک دورے کے دوران ماڈل پولیس سٹیشن اٹک اور ایس ڈی پی صدر اٹک آفس کی انسپکشن کی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔آر پی او راولپنڈی نے تھانہ کا ریکارڈ،مال خانہ،اسلحہ کوت اور تھانہ کی صفائی اور تھانہ اور ایس ڈی پی او صدر سرکل آفس کے رجسٹر چیک کیے۔آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور انکو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔
ترجمان اٹک پولیس