آج ڈی پی اوآفس میں ڈی پی اواٹک زاہد نواز مروت کی زیرصدارت مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کی بابت میٹنگ منعقد ہوئی ۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف جاری مہم کی پراگرس پرڈی پی اواٹک نے برہمی کا اظہار کیا اورتمام ڈی ایس پیاورایسیز ایچ اوزکو مجرمان اشتہاریوں کیخلاف مہم تیز کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے حکم دیا کہ مجرمان اشتہاریوں کو ٹریس کرنے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کا ر لائے جائیں اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال میں لاکر جلد از جلد مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے
۔
