ضلع بھر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی اداروں کا سرچ آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکلز کے ایس ڈی پیز اوز کی سربراہی میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس پر سپیشل سرچ آپریشن کیے گئے. سرچ آپریشن میں روٹس کے گردو نواح میں گھروں, ہوٹل سرائے اور کرایہ داروں کو چیک کیا گیا. سرچ آپریشن میں تمام سرکلز کے ایس ایچ اوز معہ نفری, ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی.دوران سرچ آپریشن گھروں کی تلاشی اور درجنوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گٸ اور رجسٹریشن و کوائف چیک کیے گئے.اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ضلع بھر میں پولیس ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

