پریس ریلیز مورخہ 02.11.2020

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 02.11.2020
پولیس لائن اٹک میں کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے پیمائش قد او ر چھاتی کا عمل جاری ہے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی بذات خود تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
بھرتی کا تمام عمل نہائیت شفاف اور سو فیصد میرٹ پر مبنی ہو گا ۔امیدواران اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں اور کسی نو سر باز کے جھانسے میں نہ آئیں ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن اٹک میں کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے قد اور چھاتی کی پیمائش کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں مورخہ 2اور 3نومبر کو پولیس لائن میں تمام امیدواران کی پیمائش کی جا رہی ہے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی خود اس تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ بھرتی کےتمام عمل میں شفافیت اور میرٹ کی پاسداری کو سو فیصد یقینی بنایا جائیگا ۔تمام امیدواران اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں اور کسی نو سرباز کے جھانسے میں نہ آئیں ۔
ترجمان اٹک پولیس