پریس ریلیز مورخہ 06.11.2020

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 06.11.2020
آر پی او راولپنڈی عمران احمرکا گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور تھانہ سٹی حسن ابدال،تھانہ صدر حسن ابدال کا دورہ، گردوارہ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور تھانہ جات کا وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی عمران احمرنے گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور تھانہ سٹی حسن ابدال،تھانہ صدر حسن ابدال کا دورہ کیا،گردوارہ کی سکیورٹی کاجائز ہ لیا اور تھانہ جات کا وزٹ کیا۔آر پی او راولپنڈی نے فرنٹ ڈیسک،حوالات اور کوت کا معائنہ کیا اور تھانہ جات کے رجسٹر چیک کیے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ترجمان اٹک پولیس