تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے کیٹگری اے کا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے کیٹگری اے کا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 59مورخہ 16.02.2017بجرم 302/324/109/34میں کیٹگری اے کا مجرم اشتہاری عبداللہ شاہ ولد زینور شاہ سکنہ ضلع نوشہرہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان اٹک پولیس