تھانہ فتح جنگ پولیس ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ ا طلاعات و تعلقات عامہ
تھانہ فتح جنگ پولیس ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،2ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شیراز ولد محمد بشیر سکنہ تحصیل فتح جنگ سے 20 لیٹر شراب برآمد کی اور ملزم محمد سعید ولد سفارش خان ساکن تحصیل فتح جنگ سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
ترجمان اٹک پولیس