تھانہ حضروپولیس ٹیم نے دوران سرچ آپریشن 2ملزمان کے قبضہ سے02عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمدکیے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاع و تعلقات عامہ
تھانہ حضروپولیس ٹیم نے دوران سرچ آپریشن 2ملزمان کے قبضہ سے02عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمدکیے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر تھانہ حضرو کی ٹیم نے تھانہ حضرو کے ایریا مومن پور میں دوران سرچ آپریشن ملزمان ناصر ولد عارش نواز سکنہ تحصیل حضرو اور نعیم خان ولد عبدالستار سکنہ حضرو سے 2عددپسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیااور ان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہناتھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد ضلع میں امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس