اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،2ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،2ملزمان گرفتار۔
اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01عدد پسٹل 30بور اور01عدد رائفل 12بور قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ کی ٹیم نے ملزم محمد عرفان ولد میاں محمد سکنہ تحصیل جنڈ سے رائفل 12 بور برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے ملزم محمد نوید ولد جہانداد سکنہ تحصیل جنڈ سے 30 بور پسٹل معہ 3 ضرب روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس