محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور ضلع بھر سے پی ٹی آئی کے نمائندگان کی ملاقات۔
اٹک پولیس کے ساتھ ملکر جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور ضلع بھر سے پی ٹی آئی کے تحصیل نمائندگان سے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔دوران میٹنگ پی ٹی آئی کے نمائندگان نے اٹک پولیس پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتےہوئے ڈی پی او اٹک کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے تمام نمائندگان سے ان کو درپیش مسائل کی بابت دریافت کیا اور ان کو حل کرنے کے احکامات صادر کیے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندگان خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے وابستگی رکھتے ہوں ہمارےلیے قابل احترام ہیں اور ان کے جائز مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس
