سیکیورٹی اجلاس ڈی پی او آفس اٹک میں منعقد

ڈی پی او اٹک نےآج ڈی پی او آفس میں لاہور میں ہونے والے خودکش حملے اور اسلام آباد میں حالیہ واقعہ کی وجہ سے سلامتی کی پالیسی پر نظرثانی کے لئے سیکورٹی میٹنگ منعقد کی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ مندرجہ زیل احکامات پر سختی سے عمل کریں۔

1. ایک مسلح پولیس اہلکار عبادت کی جگہوں خاص طور پر گرجا گھروں ، ہندو مندروں میں تعینات کیا جانا چاہئے ۔
2.  تمام حساس پوائنٹس کی جگہوں ، سکولوں اور پارکوں سمیت پولیس ڈیوٹی تعینات کر کے محفوظ کیا جائے۔
3.  تمام فورتھ شیڈول اور شر پسند عناصر کو پولیس اسٹیشن میں حراست میں لے لیا جائے ۔
4.  تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ایک دن میں دو بار ان کے علاقے میں سرچ آپریشن کریں۔