محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں پولیس لائنز اٹک میں محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میلاد میں پولیس افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اظہر شبیر نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔محفل میلاد میں نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔محفل کے اختتام میں ملک و قوم کی سلامتی اور اٹک پولیس کے افسران کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ترجمان اٹک پولیس


