محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
شان رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺکے سلسلہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمر کے احکامات پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ باہتر سید مظہر حسین شاہ کی زیرنگرانی تھانہ باہتر کی زیر تعمیر مسجد میں محفل نعت ﷺ کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی فتح جنگ سید ذوالفقار گیلانی تھے۔محفل نعتﷺ کے موقع پر پولیس کے افسرانوں نے نعت شریف کے ذریعے سے حضرت محمدﷺ کو عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔اس موقع پر ڈی ایس پی فتح جنگ سید ذوالفقار گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلام کی باتیں کرنے کی بجائے اس پر عمل کرنا چاہئیے ہماری کامیابی اسلام پر عمل کر کے زندگی بسر کرنے پر ہی منصر ہے. سیرت طیبہﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دین اور دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
ترجمان اٹک پولیس

