جعلی سرکاری گاڑی سبز رنگ کی نمبر پلیٹ جس پرریوالونگ لائٹ لگی ہوئی تھی کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

جعلی نمبر پلیٹ اور ریوالنگ لائٹ والی گاڑیوں کے بارے میں ڈی پی او صاحب کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ نیوء ائر پورٹ نے راولپنڈی کو اٹک سے ملائی جانے والی مین روڈ پر قطبال کے قریب چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو چیک پوائنٹ پر روک کر چیک کیاجس کی سبز رنگ کی نمبر پلیٹ تھی اور جس پر بلیو ریوالنگ لائٹ لگی ہوئی تھی، دوران چیکنگ ڈرائیور عمر ظریف نامی شخص نےجو کہ کرک، کے پی کے کا رہائشی تھا نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیااور گاڑی کوسرکاری گاڑی ظاہر کیا، لیکن اس بارے میں کوئی شناخت نہ ظاہر کر سکااور نہ ہی کوئی ڈاکومنٹ پیش کر سکا جس کے نتیجے میں اس پر ملزم کے پولیس کی حراست میں لے کر ایف آئی آر بجرم171/170ت پ درج کر لی گئی۔ ڈی پی او صاحب نے ضلع کے تمام داخلہ خارجہ مقامات پر قائم چیک پوسٹس کے انچارج صاحبان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایسی گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسی کسی گاڑی کو ضلع ہذا میں داخل ہونے سے پہلے اچھی طرح چیک کریں۔

 

 

 

Thursday, March 31, 2016