سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو بھاری مقدار میں منشیات پکڑنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ سے نوازا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو بھاری مقدار میں منشیات پکڑنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 14.11.2020کو سرچ پارک اٹک خورد سے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ اور ولی محمد ایس آئی معہ ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ربنوا ز ولد غلام عباس سکنہ ضلع سرگودھا کے قبضہ سے 2000گرام ہیروئن اور 2000گرام آئس جبکہ ملزم عقیل حسن ولد سرحیا خان سکنہ تحصیل و ضلع سرگودھا کے قبضہ سے 3500گرام ہیروئن برآمد کی اس کامیاب کاروائی پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ اٹک خورد کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انسپکٹر عابد علی شاہ،ایس آئی ولی محمداور کانسٹیبلان محمد عمر،محمد کاشف اور عاطف علی کو تعریفی سرٹفیکیٹ سے نوازا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ایسے افراد کے لیے اٹک کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس