اٹک پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،08ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،08ملزمان گرفتار۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 1120گرام چرس برآمد،قمار بازوں کے خلاف کاروائی کر کے کل رقم -/70050روپے قبضہ پولیس میں لی،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے03عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے ایک مشکوک شخص محمد فرہاد عرف چھرا ولد طارق محمود سکنہ ڈاکخانہ فورملی حیدرہ تحصیل حضرو ضلع اٹک سے کل1120گرام چرس بر آمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ انجراء کی ٹیم نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کے  قمار بازی میں مصروف ملزمان احسان اختر ولد محمد اختر،دانش رضا ولد محمد بشیر، عنایت اللہ ولد فیض اللہ خان،رفیع اللہ ولد عنایت اللہ سکنائے انجراء کو گرفتار کر کے پڑ پر لگی کل رقم -/10050روپے،3عدد موبائل نوکیا مالیتی -/10000روپے، ایک عدد موٹر سائیکل یاماہا نمبرLZT/3320مالیتی -/50000روپے کل مالیتی رقم -/70050روپے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ باہتر کی ٹیم نے ملزمان عرفان وغیرہ متعلقہ مقدمہ نمبر 141مورخہ13.11.2020بجرم 302/148/149 ت پ تھانہ باہتر کو پناہ دینے پر عامر یونس، وقاص یونس پسران محمد یونس ساکن ڈھوک ملکاں پیروشاہی  کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 02عدد پسٹل معہ متعدد روند برآمد کر کے اسلحہ ناجائز رکھنے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ملزم  شاہ فہد ولد افتخارجانسکنہ نزد مسجد بلال محب بانڈہ ڈاک خانہ جان خیل تھانہ پبی تحصیل پبی ضلع نوشہرہ سے پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, November 20, 2020