اٹک پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی،قبضہ گروپ کے 12ملزمان گرفتار،ایک کلاشنکوف،ایک عددرائفل 12بوراور پسٹل برآمد۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی،قبضہ گروپ کے 12ملزمان گرفتار،ایک کلاشنکوف،ایک عددرائفل 12بوراور پسٹل 9MMبرآمد۔
تفصیلات کے مطابق شاہنواز خان ولد امیر خان سکنہ اٹک شہر نے تھانہ سٹی اٹک میں تحریری درخواست دی کہ اسکے حقیقی بھائی مظفر خان کی اراضی 2کنال 5مرلے واقع موضع جسیاں پر طارق خان سکنہ حضرو وغیرہ 12/13مسلح اشخاص نے قبضہ کر لیا اور اسلحہ کے زور پر موقع سے ایک عدد جرنیٹر اور 39بوریاں سیمنٹ زبردستی چوکیدار کی موجودگی میں اٹھا لی ہیں کاروائی کی جائے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک اور انکی ٹیم نے فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قبضہ گروپ کے 12اشخاص طارق خان،محمد اویس،سید کامران علی شاہ،محمدنوید،سجاول حسین،خالد،شیخ اختر ضمیر،فرہاد اللہ،عدنان علی،مسعود احمد،ادریس نقاش اور محمد عمیرکو موقع سے گرفتار کر لیا اور ملزم سجاول حسین سے ایک عدد رائفل 12بور معہ متعدد روند،ملزم فرہاد اللہ سے ایک کلاشنکوف معہ متعدد روند اور ملزم محمد اویس سے ایک عدد پسٹل 9MMمعہ متعدد روند برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک کی سر زمین پر قبضہ مافیا کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس
 
    
Friday, November 20, 2020