تھانہ نیو ائیرپورٹ،تھانہ صدر حسن ابدال اور تھانہ بسال میں محافل نعت ﷺ کا انعقاد کیا گیا

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
شان رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺکے سلسلہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمر کے احکامات پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تھانہ نیو ائیرپورٹ،تھانہ صدر حسن ابدال اور تھانہ بسال میں محافل نعت ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔محافل نعتﷺ کے موقع پر پولیس کے افسرانوں نے نعت شریف کے ذریعے سے حضرت محمدﷺ کو عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔
ترجمان اٹک پولیس