محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی بڑی کامیابی،معزز عدالت نے 7سالہ معصوم حذیفہ زیادتی قتل کیس میں ملزم عبدالحی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کا رہائشی 7سالہ معصوم حذیفہ شب برات کونماز کے لیے مسجد گیااور گھر واپس نہ آیا جس کی لاش قریبی کنویں سے برآمد ہوئی۔ملزم عبدالحی کو حذیفہ زیادتی قتل کیس میں گرفتار کیا گیا جس نے دوران انٹروگیشن اقرار جرم کیا کہ اس نے حذیفہ کے ساتھ زیادتی کی اور قتل کر کے لاش کو کنویں میں پھینک دیا۔ملزم عبدالحی کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا گیا اور گواہان نے معزز عدالت میں درست گواہی دی جس کی بدولت ایڈشنل سیشن جج فتح جنگ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالحی کوسزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی جو کہ اٹک پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

