سید خالد ہمدانی نے حذیفہ زیادتی قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے پر تفتیشی افسر،انچارج آئی ٹی لیب اور ٹیم کو تعریفی سرٹفیکیٹ معہ نقد انعام سے نوازا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے حذیفہ زیادتی قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے پر تفتیشی افسر،انچارج آئی ٹی لیب اور ٹیم کو تعریفی سرٹفیکیٹ معہ نقد انعام سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی ا و اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ فتح جنگ حزیفہ زیادتی قتل کیس میں بہترین تفتیش کرنے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے پر تفتیشی افسر ایس آئی لہراسب علی انچارج ایچ آئی یو، ایس آئی جہانزیب خان انچارج آئی ٹی لیب،اے ایس آئی مدثر،ہیڈ کانسٹیبل ملازم حسین کو تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ایسے پولیس افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں او راٹک پولیس کواپنے پولیس افسران پر فخر ہے۔
ترجمان اٹک پولیس