محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
حذیفہ زیادتی قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے پر حذیفہ کے والد افتخار احمد،تاجر برادری،صحافی حضرات اور سول سوسائٹی کے افراد نے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق 07سالہ معصوم حذیفہ زیادتی قتل کیس کے مجرم کو منطقی انجام تک پہنچانے پر حذیفہ کے والد افتخار احمد،تاجر برادری، صحافی حضرات اورسول سوسائٹی نے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کیس میں تفتیشی افسرایس آئی لہراسب علی اورایس آئی جہانزیب خان انچارج آئی ٹی لیب اور انکی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس پیچیدہ کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ انسانی خون سے مقدس کو ئی چیز نہیں اور اٹک پولیس ایسے گھناؤنے فعل کرنے والے مجرموں کو نشان عبرت بنا دے گی۔
ترجمان اٹک پولیس
