جناب ڈی پی او صاحب نے تھانہ اٹک خورد، تھانہ جنڈ اور تھانہ حسن ابدال صدر کے ایس ایچ او صاحبان کو حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے چیکنگ کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جن کی روشنی میں اٹک پولیس اپنے تمام موجودہ مسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام بین الصوبائی چیک پوسٹس پر انتہائی سختی سے چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی بھی مشکوک شخص پولیس کی نظر سے چھپ کر ضلع ہذا میں داخل نہ ہو سکے۔