تھانہ صدر حسن ابدال پولیس ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2ملزمان گرفتار،3200گرام ہیروئن قبضہ میں لی۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
تھانہ صدر حسن ابدال پولیس ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2ملزمان گرفتار،3200گرام ہیروئن قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی حسن ابدال سرکل راجہ فیاض الحق نعیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کی زیر نگرانی تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3200گرام ہیروئن برآمد کی،منشیات فرو ش محمد شہزاد ولد نظام دین سکنہ ضلع قصور سے 1800گرام ہیروئن اورمنشیات فروش حیدر علی ولد مندہ سکنہ ضلع قصور سے 1400گرام ہیروئن برآمدکر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او صدر حسن ابدال نیاز احمد اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان اٹک پولیس
 
Thursday, November 26, 2020