اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،7ملزمان گرفتار،منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،7ملزمان گرفتار،منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے3کلو 165گرام چرس،20لیٹر شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2عدد پسٹل 30بوراور ایک رائفل قبضہ میں لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ندیم ولد محمد سلیم سکنہ حضرو سے پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب روند برآمد کیے اور ملزم شکیل شاہ ولد دلاور شاہ سکنہ تحصیل حضرو سے پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے  ہوئے 02ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ ناجائز قبضہ میں لیا،ملزم صابر ولد رحیم سکنہ گڑھی شریف اللہ خان میرہ کچھوڑی ضلع پشاور سے 222 رائفل معہ 5 ضرب روند برآمد کیے اور ملزم عبدالواہاب بلوچ ولد تاج محمد بلوچ ساکن حضروسے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم سعید اختر ولد محمد صادق ساکن فتح جنگ سے 1200 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے منشیات فروش یونس ولدخان محمد سکنہ تحصیل پنڈیگھیب سے700گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے منشیات فروش ناصر عباس ولد محمد صفدرسکنہ تحصیل اٹک سے 1265 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Friday, November 27, 2020