ڈی پی او اٹک کی پی ٹی آئی ٹریڈ رز ونگ نارتھ پنجاب کے عہدیداران سے میٹنگ،ڈی پی او اٹک نے ٹریڈرز ونگ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے احکامات صادر کیے

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی پی ٹی آئی ٹریڈ رز ونگ نارتھ پنجاب کے عہدیداران سے میٹنگ،ڈی پی او اٹک نے
ٹریڈرز ونگ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے احکامات صادر کیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے پی ٹی آئی ٹریڈ رز ونگ نارتھ پنجاب کے عہدیداران سے ڈی پی او آفس اٹک میں میٹنگ کی جس میں خان وزیر صدر ٹریڈرز ونگ،جواد احمد جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ٹریفک،موبائل E-GADGET ایشوز اور دیگر مسائل زیر بحث آئے جن کے حل کے لیے ڈی پی او اٹک نے متعلقہ افسران کو احکامات صادر کیے۔
ترجمان اٹک پولیس