اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3ملزمان گرفتار

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے منشیات فروش محمد شیر ولد علی شیرساکن ضلع پشاور سے 1100 گرام چرس گردا برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کی ٹیم نے منشیات فرو ش مشتاق احمد ولد محمد رزاق سکنہ تحصیل فتح جنگ سے 1420 گرام چرس برآمد کی اور ملزم یاسر ولد محمد فیاض سکنہ تحصیل فتح جنگ سے30بور پسٹل معہ 4 ضرب روند برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
Saturday, November 28, 2020