محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 30.11.2020
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائن اٹک میں موبائل شاپ مالکان کے لیے E-Gadgetموبائل فون ایپلیکیشن کے استعمال اور طریقہ کار بارے ورکشاپ کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائن اٹک میں E-Gadgetموبائل ایپلیکیشن استعمال اور طریقہ کار کے بارے میں ورکشاپ کا انعقادکا کیا گیاجس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں موبائل شاپ اونرز اور موبائل ریپئیرنگ کرنے والے افراد شریک ہوئے ۔انچارج کنٹرول روم اور پی ایس او ٹو ڈی پی او اٹک نے شرکاء کو موجودہ دور میں E-Gadgetموبائل ایپلیکیشن کی اہیمت، استعمال کا طریقہ کار اور مقاصدسے آگاہ کیا ۔شرکاء کو کسٹمر زاور سیل فون کے کوائف کا اندراج اور آپریٹ کرنے کا طریقہ کار بتلایا گیا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہE-Gadgetموبائل ایپلیکیشن کے استعمال سے موبائل فون چوری میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور موبائل فون بیچنے ،خریدنے اور ریپئیرنگ کرانے والے اشخاص کا ڈیٹا فراہم ہو گا ۔
ترجمان اٹک پولیس
