ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار او ر مدثر عباس اے ایس آئی انچارج چوکی فقیر آباد کی جواریوں کے خلاف بھر پور کاروائی.

ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار او ر مدثر عباس اے ایس آئی انچارج چوکی فقیر آباد کی جواریوں کے خلاف بھر پور کاروائی.
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار ،اے ایس آئی مدثر عباس اور انکی ٹیم کی دیہہ بولیانوال اور سقہ آباد میں جواریوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔ تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص شکیل احمد ولد محمد یوسف،فضل غنی ولد گل غنی، محمد علی ولد فضل غنی، لیا قت خان ولد حضرت غنی کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی کل رقم 34050 روپے 5عدد موبائل فون مالیتی -/56000 جبکہ کیری وین مالیتی 4 لاکھ، 2عدد موٹرسائیکل مالیتی -/60000 روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،
تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف ایک اور کاروائی کے دوران قمار بازی میں مصروف اشخاص شوکت علی خان ولد زمردخان، محمد عاشق ولدحریم داد، لیاقت علی ولد گودڑ خان، رحمت خان ولد امانت خان،عبدالمناف ولد شیر جنگ خان، عمرخان ولد غلام خان،گودڑ خان ولد نواب خان،سہیل شاہ ولد عنایت شاہ، انور خان ولد شہنچی خان، عمرالہی، طارق محمود پسران عبدالخالق، محمدفیاض ولد ربنوازکو گرفتار کر کے داؤ پر لگی کل رقم مبلغ-/28780 روپے 12عدد موبائل فون مالیتی -/24000 روپے 1 عدد موٹرسائیکل مالیتی -/30000 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
Monday, November 30, 2020