ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا تھانہ حضرو کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا وزٹ اورمسجد (ڈی ایس پی شوکت علی شاہ شہید) تھانہ حضرو کا سنگ بنیاد رکھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ حضرو کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا وزٹ کیا اور مسجد (ڈی ایس پی شوکت علی شہید)تھانہ حضرو کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ڈی ایس پی حضرو سرکل راجہ ضیغم عباس ،ایس ایچ او تھانہ حضرو عاطف حسین بھی ان کےہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی حضرو سرکل اور ایس ایچ او تھانہ حضرو کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے لیے دفتر اور تھانہ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کی داد رسی کی جائے ۔ڈی پی او اٹک نے افسران کو مزید کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں تا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو ۔
ترجمان اٹک پولیس

