پریس ریلیز مورخہ 01.12.2020

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ پریس ریلیز مورخہ 01.12.2020 "ننھے حذیفہ کی یاد میں" پریس کلب فتح جنگ کے زیر اہتمام پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب فتح جنگ  کے زیر اہتمام ننھے حذیفہ زیادتی قتل کیس میں پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹی ایم اے ہال فتح جنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او اٹک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی  اور دیگر شرکاء میں اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ  ،ڈی ایس پی فتح جنگ سرکل سید ذوالفقار گیلانی ،سابق ایس ڈی پی او فتح جنگ ڈی ایس پی سکندر گوندل ،حذیفہ زیادتی قتل کیس کے وکیل  راجہ رضوان چراغ اور مقدمہ کے تفتیشی افسرایس آئی لہراسب علی،سابقہ ایس ایچ او فتح جنگ ایس آئی عابد منیر  اسکے علاوہ سول سوسائیٹی ،وکلاء اور عوام  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ٹی ایم اے ہال آمد پر حذیفہ کی بہن عائشہ عمر نے ڈی پی اواٹک کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت قرآن  پاک سے کیا گیا ۔اس موقع پر صدر پریس کلب اور دیگر شرکاء  نے تمام پولیس افسران بالخصوص سابقہ ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد منیر اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر لہراسب علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزیفہ زیادتی قتل کیس میں ان افسران کی پروفیشنل اور ذمہ دارانہ طریقہ تفتیش سے مجرم عبدالحی اپنے منطقی انجام کو پہنچا  جو کہ لائق تحسین ہے ،اس کے علاوہ حذیفہ زیادتی قتل کیس کے وکیل راجہ رضوان چراغ نے تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اٹک پولیس کے قابل افسران کی بہترین تفتیش کے نتیجہ میں مجرم عبدالحی اپنے انجام کو پہنچا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے حذیفہ زیادتی قتل کیس کے تفتیشی افسران ،مقدمہ کے وکیل اور سول سوسائیٹی کے ارکان جنہوں نے  کیس میں اہم کردار ادا  کیا کو اعزازی شیلڈزاور تعریفی سرٹفیکیٹ  سے نوازا ،اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے  تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح فتح جنگ کی عوام نے اٹک پولیس پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے  خراج تحسین پیش کیا  ہے اس سے ہمارے حوصلے  اور  بھی بلند ہوئے ہیں ۔ڈی پی او اٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہم ضلع اٹک کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی  ڈی پی او اٹک نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھانہ اور چوکیات کی سطح پر عوام کے  ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، ان کا احترام کریں اور جائز مسائل کو بلاتاخیر حل کیا جائے  ،ڈی پی او نے مزید کہا کہ  ہم نے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اس سلسلہ میں اٹک پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور عوام بھی پولیس کے ساتھ ملکر جرائم کے خاتمے میں اپنا  کردار ادا کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی  نے کہا کہ ہم حذیفہ کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ ترجمان اٹک پولیس