محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی موٹر سائیکل چور اور مویشی چور گینگ کو گرفتار کرنے ،7موٹر سائیکل اور 44لاکھ روپے مال مسروقہ برآمد کر نے پر تھانہ پنڈیگھیب میں پریس کانفرنس،اسسٹنٹ کمشنر پنڈیگھیب ،ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب، صحافی حضرات،انجمن تاجران وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک نے موٹر سائیکل اور مویشی چور گینگ کو پکڑنے پر تھانہ پنڈی گھیب میں پریس کانفرنس کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈیگھیب ، ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب ،پولیس افسران اور انجمن تاجران ،صحافی حضرات ،وکلاء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چار ماہ قبل پنڈیگھیب شہر اور دیہات میں موٹر سائیکل اور مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا جس پر ڈی ایس پی پنڈیگھیب سرکل ملک تفسیر حسین اور ایس ایچ او پنڈیگھیب گلفراز احمد اور انکی ٹیم کو چور گینگ ٹریس کر کہ گرفتار کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا جس پر پولیس افسران نے شب و روز محنت کر کے موٹر سائیکل اور مویشی چور گینگ کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ سات موٹر سائیکل اور44 لاکھ روپے مال مسروقہ برآمد کیا جو اس کاروائی پر ڈی ایس پی پنڈیگھیب، ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب اور انکی پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران تاجر اور صحافی برادری نے مختلف مسائل پیش کیے جن کے حل کے لیے ڈی پی او نے احکاما ت صادر کیے ،ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب کو منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹ دیتے ہوے حکم دیا کے منشیات فروشوں کی سپلائی چین کو توڑا جائے اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائ کی جائے ،ڈی پی او اٹک نے حاضرین سے کہا کہ ڈی پی او آفس اٹک میں اینٹی نارکاٹکس سیل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے عوام الناس کسی بھی منشیا ت فروش کی اطلاع متعلقہ آفس میں دیں جسکی بعد از تصدیق کاروائ عمل میں لائی جائے گی ،ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ او پنڈیگھیب اور انچارج سٹی چوکی پنڈیگھیب کو جوئےکے اڈوں اور سود خوروں کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کی ہدایت دی ،اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ عوام کے ساتھ بدتمیزی اور بدکلامی کو برداشت نہ کیا جائے گا اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھا جائے ۔
ترجمان اٹک پولیس

