ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ضلع اٹک کے تمام تھانہ جات کی FIRکا ریکارڈسو فیصدآن لائن کرنے اور احسن ڈیوٹی سر انجام دینے پرڈیٹا پراسیسنگ آفیسراور فرنٹ ڈیسک کے SSA/PSAکو تعریفی سرٹفیکیٹ سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہورانعام غنی کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر بشمول ضلع اٹک کے تمام تھانہ جات کا ریکارڈ پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت کمپیوٹر رائز ڈ کرنے کا ہدف دیا گیا جس کے پیش نظر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ضلع اٹک کے تمام تھانہ جات کیFIRسال 2010 تا 2020 تک کا ریکارڈ سو فیصدپول کام میں آن لائن کرنے اوراحسن ڈیوٹی سر انجام دینے پر ڈیٹا پراسیسنگ آفیسراور فرنٹ ڈیسک کے SSA/PSAکو تعریفی سرٹفیکیٹ سے نوازا۔
ترجمان اٹک پولیس






