اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3ملزمان گرفتار

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3ملزمان گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4200گرام چرس قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی اے ایس آئی منور خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 2ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کل 2800گرام چرس برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا،ملزم سردار فرقان عباس عرف خانی ولد غلام علی سکنہ تحصیل پنڈیگھیب کے قبضہ سے 1500 گرام چرس جبکہ ملزم ناصر خان ولد محمد حیات ساکن تحصیل پنڈیگھیب سے 1300 گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ بسال کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان علی خان عرف نومی ولد محمد افضل عرف افسر ساکن تحصیل جنڈ سے 1400 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
Wednesday, December 2, 2020