ڈی پی او اٹک کا اٹک پولیس کے افسران کی میڈیکل ویلفئیر کی جانب ایک اہم قدم،مختلف ہسپتالوں کے ساتھ اہم معائدے پر دستخط

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا اٹک پولیس کے افسران اور شہداء فیملیز کی میڈیکل ویلفئیر کی جانب ایک اہم قدم،مختلف ہسپتالوں کے ساتھ اہم معائدے پر دستخط۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالدہمدانی کا اٹک پولیس کے افسران ،جوانوں اور انکی فیملیز کی میڈیکل ویلفئیر کے پیش نظر اٹک پولیس اور مختلف ہسپتالوں کے درمیان ایک اہم معائدہ پر دستخط ہوے ہیں ،جس کے تحت حسنین ہسپتال فتح جنگ اور قاضی ہسپتا ل جنڈ میں شہداء کی فیملیز کامفت علاج معالجہ جبکہ حاضر سروس پولیس افسران کے لیے 50فیصد رعائیت دی جائے گی اس کے علاوہ عامر عبداللہ ہسپتال دعا چوک حضرو میں شہداء فیملیز اور حاضر سروس پولیس افسران کا مفت علاج معالجہ ہو گا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کے افسران اور ان کی فیملیز میرے خاندان کی طرح ہیں جن کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا میری اولین ترجیح ہے
ترجمان اٹک پولیس